شیام پور میں ایک بجلی مستری جب گاؤں میں بجلی کے کھمبہ پر چڑھا تو کرنٹ لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔محکمہ بجلی کا ہیلپر امین خان کل سہ پہر مختار نگر گاؤں کے کھیت سے
گذرنے
والی 11 کلوواٹ کی لائن کی مرمت کررہا تھا کہ اچانک تار میں کرنٹ آگیا۔بعد ازاں محکمہ بجلی اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچے اور لاش کو اتار کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔